سٹی 42:پاکستان سپر لیگ کا معروف ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک سے شراکت داری معاہدہ طے پاگیا۔
تفصیلات کے مطابق معاہدے کے تحت شائقینِ کرکٹ سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک کے ذریعے ایسا کنٹینٹ تیار کرسکیں گے جو دنیا بھر میں دیکھا جاسکے گا۔ اس پلیٹ فارم کے ذریعے پی سی بی کا پاکستان سمیت دنیا بھر میں موجود اپنے مداحوں سے تعلق مزید مضبوط ہوگا۔ قبل ازیں پاکستان سپر لیگ کا آفیشل ترانہ'گروو میرا' کو ٹک ٹاک پر خوب پذیرائی ملی تھی۔ ترانے کو اب تک 1.7 بلین ویوز مل چکے ہیں۔
پی ایس ایل سکس کےمیچز 9 سے 24 جون تک ابوظہبی میں کھیلے جائیں گے۔ ایونٹ کے دوران 6 ڈبل ہیڈرز کھیلے جائیں گے۔ پاکستان سپرلیگ کا پہلا میچ9 جون کو لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان کھیلا جائے گا،لیگ میں مجموعی طور پر چھ ڈبل ہیڈرز 10 ،13 ، 15 ،17 ،19 اور 21 جون کو کھیلے جائیں گے۔
ٹورنامنٹ کے میچز یو اے ای وقت کے مطابق رات 8 بجے (پاکستانی وقت کے مطابق رات 9 بجے) شروع ہوں گے۔ڈبل ہیڈرز والے روز پہلا میچ یو اے ای وقت کے مطابق شام 5 بجے پاکستانی وقت کے مطابق 6 بجے شروع ہوگا۔ ڈبل ہیڈرز والے روز دوسرا میچ رات 10 بجے پاکستانی وقت کے مطابق 11 بجے شروع ہوگا۔