ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بذریعہ ٹرین سفر کرنے والوں کے لئے تشویش ناک خبر

train
کیپشن: train
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:گھوٹکی ٹرین حادثے کےبعد لاہور اور کراچی کے درمیان چلنے والی دوطرفہ ٹرینیں شالیمار ایکسپریس اور فرید ایکسپریس کو منسوخ کردیا گیا۔ 
گھوٹکی ٹرین حادثے کے بعد کراچی جانے والے ٹرینیں شدید متاثر ہوئیں ہیں ۔ریلوے حکام کے مطابق لاہور اور کراچی کے درمیان چلنے والی دوطرفہ ٹرین شالیمار ایکسپریس کو منسوخ کردیا گیا جبکہ کراچی سے پشاور براستہ لاہور چلنے والی عوام ایکسپریس کو بھی منسوخ کر دیا گیا ۔

اسی طرح لاہور سے کراچی جانے والی فرید ایکسپریس کو بھی منسوخ کر دیا گیا۔شالیمار اور فرید ایکسپریس نے آج منگل کی صبح لاہور ریلوے اسٹیشن سے روانہ ہونا تھا ۔ریلوے حکام کا کہنا ہے ان دونوں کے کنفرم ٹکٹ رکھنے والوں کو 100 % ری فنڈ ادا کیا جائیگا اورجن مسافروں نے ریزرویشن آفس سے ٹکٹ کروایا ہے وہ ریزرویشن آفس جاکر ری فنڈ لے سکیں گے۔

اسی طرح آن لائن بکنگ کروانے والے آن لائن ایپ پر ہی ٹکٹ کینسل کروا کر وہیں سے ری فنڈ لے سکیں گے۔ریلوے حکام کے مطابق ملتان اور راولپنڈی کیلئے تمام ٹرینیں وقت پر روانہ ہوئیں۔