(وقاص احمد) باغبانپورہ کے علاقے میں نجی ہسپتال کے ڈاکٹر کی مبینہ غفلت سے نوجوان ہلاک ہوگیا، لواحقین کے احتجاج پر پولیس نے لاش مردہ خانے منتقل کر کے کارروائی شروع کر دی۔
پولس کے مطابق محمود بوٹی کے قریب واقعے یاسین ہسپتال کے ڈاکٹر کی مبینہ غفلت نوجوان جاں بحق ہوگیا.باغبانپورہ پولیس نے لاش مردہ خانے منتقل کر دی. 25سالہ عدنان مسیح طبعیت خراب ہونے پر یاسین ہسپال محمود بوٹی لایا گیا تھا. تاہم انجیکشن لگانے کے فوری بعد عدنان حواس کھو بیٹھا. لواحقین نے عدنان کی موت پر احتجاج کیا. پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش تحویل میں لے لی. پولیس کا کہنا ہے موت کی وجہ کا تعین پوسٹ مارٹم کے بعد ہوگا.