ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاک ڈاؤن کے منفی اثرات، ٹیکس گزاروں کی تعداد میں کمی

لاک ڈاؤن کے منفی اثرات، ٹیکس گزاروں کی تعداد میں کمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ( رضوان نقوی ) پنجاب ریونیو اتھارٹی میں سیلز ٹیکس ادائیگی اور گوشوارے جمع کرانے والوں کی تعداد نصف سے بھی کم رہ گئی، 80 ہزار رجسٹرڈ ٹیکس گزاروں میں سے گوشوارے جمع کرانے والوں کی تعداد 37 ہزار رہ گئی۔

پنجاب ریونیو اتھارٹی میں غیرفعال ٹیکس گزاروں کی تعداد میں اضافہ ہوگیا ہے۔ مختلف شعبہ جات میں سیلز ٹیکس ادائیگی اور گوشوارے جمع کرانے والوں کی تعداد نصف سے بھی کم رہ گئی ہے۔ پنجاب ریونیو اتھارٹی میں 80 ہزار رجسٹرڈ ٹیکس گزار ہیں۔

ذرائع کے مطابق پنجاب ریونیو اتھارٹی میں ماہانہ گوشوارے جمع کرانے والے فعال ٹیکس گزاروں کی تعداد 37 ہزار رہ گئی ہے۔ چیئرمین پی آراے زین العابدین ساہی کہتے ہیں کہ کورونا وائرس کے باعث مختلف شعبہ جات میں سروسز فراہم کرنے والا کاروباری طبقہ بری طرح متاثر ہوا ہے۔

اتھارٹی آئندہ مالی سال میں ٹیکس دائرہ کار بڑھانے، غیر فعال ٹیکس گزاروں کے حوالے سے سروے کرے گی۔ چیئرمین پی آر اے زین العابدین ساہی کہتے ہیں کہ آئندہ مالی سال کے دوران پوٹینشل ٹیکس گزاروں کی تعداد میں 20 ہزار کا اضافہ کریں گے۔