(حافظ شہباز علی) قومی ٹی ٹونٹی اور ون ڈے کپتان اور دنیا کے نمبر ون بلے باز بابر اعظم نے اپنی کامیابی کا راز بتادیا،سینٹرل پنجاب ٹیم کے ویڈیو سیشن میں بابر اعظم نے کہاکہ میدان میں جانے سے پہلے پانچ منٹ کی پلاننگ کامیابی دلواسکتی ہے۔
ٹی ٹونٹی کرکٹ میں دنیا کے نمبر ون بلے باز اور قومی ون ڈے اور ٹی ٹونٹی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کہتے ہیں کہ انٹر نیشنل میچ ہو یا کلب کرکٹ ہمیشہ اپنی اننگ کو پلان کرتا ہوں اور یہی کامیابی کا راز ہے، سسینٹرل پنجاب ٹیم کے ویڈیو سیشنز بابر اعظم نے ہیڈ کوچ اعجاز جونئیر کے ساتھ بیٹنگ تکنیک کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا، بابر اعظم نے کہا کہ باؤ لر کوئی بھی ہو ہمیشہ میرٹ پر کھیلنے کی کوشش کرتا ہوں ،پچ پر جتنا زیادہ وقت گزاروں اتنا اعتماد میں اضافہ ہو تا ہے۔
Enjoyed my session with Babar Azam, thank you to Samiullah Niazi who is part of Central Punjab management. Wish Babar the very best in the days ahead, he is an invaluable asset for Central Punjab @iRashidLatif68 @DrNaumanNiaz @captainmisbahpk @babarazam258 @HShahbazAli pic.twitter.com/cr5HqIFw6B
— ejaz ahmed (@ejazjr) June 8, 2020
ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی سطح پر کھیل رہے ہوں میدان میں جانے سے پہلے پانچ منٹ کی پلاننگ کرلیں تو کامیابی ملتی ہے، سینٹرل پنجاب کے ہیڈ کوچ اعجاز جونئیر نے بھی بابر اعظم کو بیٹنگ ٹپس دیں ان کا کہنا تھا کہ سینٹرل پنجاب ٹیم میں بابر اعظم کی موجودگی انتہائی اہم ہے ۔
بابر اعظم کا کہنا تھا کہ سینٹرل پنجاب ٹیم کی قیادت کرکے کپتانی کے حوالے سے بہت کچھ سیکھا ہے۔