علی ساہی : کورونا وائرس کی وجہ سےصوبہ بحران کا شکار ،اگلے مالی سال میں پولیس کی نئی سکیموں کا آغاز تو دورکی بات جاری شدہ سکیمیں بھی مکمل نہیں ہونگی،حکومت نےرواں برس کےدوارب اکسٹھ کروڑ کے ترقیاتی بجٹ کوکم کرکے99کروڑ کابجٹ اگلے سال کےلیےمختص کردیا۔
پنجاب حکومت نےپولیس کےترقیاتی بجٹ میں تیسراکٹ لگادیاہے،2020۔2021کےترقیاتی بجٹ میں رواں مالی سال کاترقیاتی بجٹ2ارب61کروڑسےکم کرکے99کروڑکردیاگیا ،پنجاب پولیس کو99کروڑبجٹ کےمطابق سکیموں کاتخمینہ لگاکربھجوانےکی ہدایت کی گئی ہے، آئی جی پنجاب نےترقیاتی بجٹ بڑھانےکیلئےوزیراعلیٰ سےرابطےشروع کردئیےہیں،پولیس کاترقیاتی بجٹ بڑھانےیانہ بڑھانےکاحتمی فیصلہ آج ہوگا۔
صوبہ بھرمیں پنجاب پولیس کی150سےزائدجاری شدہ سکیمیں ہیں جس میں تھانے،دفاتر،رہائش گاہوں کی تعمیرودیگرمنصوبہ جات شامل ہیں اورنئی سکیموں کےلیےابتدائی طورپردس ارب مانگےتھے،حکومت نےمزیدکم کرنےکا کہاتھا،جس کے بعد3ارب سےزائد کے بجٹ کی ڈیمانڈکی تھی، اب حکومت نےمزید کم کرتے ہوئےنئی سکیمیں ختم کردی ہیں،اگلےمالی سال میں پنجاب پولیس کی کوئی بھی سکیم فنڈزکم ہونے کی وجہ سےمکمل نہیں ہوسکےگی،پولیس کی جاری سکیموں کومکمل کرنےکیلئے6ارب سےزائداخراجات چا ہئے ہیں۔
یاد رہے ملک میں کورونا سے مزید 66 افراد انتقال کرگئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 2064 ہوگئی جب کہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 103321 تک پہنچ گئی ہے،اب تک پنجاب میں کورونا سے 715 اور سندھ میں 650 افراد انتقال کرچکے ہیں جب کہ خیبر پختونخوا میں 575 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔اس کے علاوہ بلوچستان میں 54 ، اسلام آباد 49، گلگت بلتستان میں 13 اور آزاد کشمیر میں مہلک وائرس سے 8 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں،سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی،صوبائی وزیر اعجاز عالم آ گیسٹن سمیت کئی اہم شخصیات کورونا کا شکار ہوگئی ہیں۔