(عثمان علیم) پنجاب حکومت نے کورونا وائرس اور لاک ڈائون سے متاثرہ معذور افراد کی بھی مالی امداد کا فیصلہ کرلیا، محکمہ سوشل ویلفیئر اور بیت المال نے معذور افراد کی مالی امداد کے لیے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو مراسلہ جاری کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے کا کورونا وائرس اور لاک ڈائون سے متاثرہ معذور افراد کی بھی مالی امداد کا فیصلہ کرلیا, اس حوالے سےمحکمہ سوشل ویلفیئر اور بیت المال نے معذور افراد کی مالی امداد کے لیے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو مراسلہ جاری کر دیا،جس میں کہا گیا ہے کہ تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو کورونا اور لاک ڈائون سے متاثرہ افراد کی مدد و مالی امداد کے لیے فنڈز جاری کیے جا چکے ہیں۔
لہذا ان کو استعمال میں لاتے ہوئے مالی امداد کو یقینی بنایا جائے، مالی امداد کی تقسیم کے لیے ڈپٹی کمشنرز کی سربراہی میں ضلعی سطح پر کمیٹیاں تشکیل دی جا چکی ہیں۔سیکرٹری سوشل ویلفیئر اور بیت المال کی جانب سے معذور افراد کی مالی امداد کے لیے جاری شدہ فنڈز استعمال کرنے کے لیے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایات جاری کر دی گئیں ہیں کہ مستحق معذور افراد میں رقم کی تقسیم کے لیے ڈپٹی کمشنرز ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر سے رابطے میں رہیں اور مالی امداد کو یقینی بنائیں۔
واضح رہے کہ لاہورسمیت پنجاب بھرمیں احساس پروگرام کے تحت کورونا وائرس کےمستحقین میں امدادی رقم کی تقسیم کا عمل جاری ہے،رقم کی تقسیم کے لئےصوبے میں سینٹر قائم کئے گئے, کورونا وائرس کے پیش نظر ملک بھر میں مزدور اور دیہاڑی دار طبقے کی کفالت کے لئے حکومت کی جانب سے شروع کیا جانے والا' احساس پروگرام ' جاری ہے،8171 پر احساس پروگرام کی رجسٹریشن کی جارہی ہے۔
عوام کو ریلیف دیتے ہوئے حکومت نے 8171 پر ایس ایم ایس چارجز ختم کردیئے,پہلے فی ایس ایم ایس ڈیڑھ سے 2 روپے کاٹے جاتے تھے،8171 پر احساس پروگرام کی رجسٹریشن کی جارہی ہے.