ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کھلونا کار نےقیمت میں بڑی گاڑیوں پیچھے چھوڑدیا

کھلونا کار نےقیمت میں بڑی گاڑیوں پیچھے چھوڑدیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42) کاروں کی خریدوں و فروخت کے لئےکمپنوں میں مقابلے بازی اور کسٹمر کی توجہ مبذول کرانے کے لئے نت نئےماڈل کی کاریں مارکیٹوں میں آرہیں ہیں، رولس رائس کار کمپنی نے ایک چھوٹے ماڈل کی کار متعارف کرائی جس کی قیمت بڑی گاڑیوں سے بھی زیادہ ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق اگر گاڑیوں کی بات ہو تو رولس رائس کا نام چند نمایاں کمپنیوں میں سے ایک ہے، جس نے اپنی ایک نئی  کھلونا کار متعارف کرائی ہے، رولس رائس دنیا کی مہنگی ترین گاڑیوں میں شمار ہوتی ہے۔کمپنی نےاصل کار سےآٹھ گنا چھوٹا ماڈل تیار کرکےدیگر کمپنوں کو متاثر کیا، رولس رائس کی اس کھلونا کار کی قیمت نے بڑی گاڑیوں کا بھی پیچھے چھوڑ دیا،اس کار کی قیمت27 ہزار ڈالر یعنی 40 لاکھ روپے سے بھی زائد ہے۔یہ دیکھنے میں اصل کار سے کم نہیں ہے بس فرق اتنا ہے کہ آپ اس میں سفر نہیں کر سکتے۔

اس چھوٹی سی گاڑی کو ہوبہو اصل گاڑی کی طرح بنایا گیا ہے، گاڑی کاچھوٹا ماڈل مختلف رنگوں میں دستیاب ہے جس کی لمبائی 26 سینٹی میٹر، چوڑائی 10 سینٹی میٹر اور اونچائی 9 سینٹی میٹر ہے۔ رولس رائس کی اصل گاڑی کی قیمت 3 لاکھ 30 ہزار ڈالر ہے۔

رولس رائس کا مختصر ماڈل چھوٹے بڑے 1000 انفرادی حصوں اور اوزار کو ہاتھوں سے جوڑ کر بنایا گیا ہے۔ایک ماڈل کی تیاری میں 450 گھنٹے لگتے ہیں۔ اس کے اندر انتہائی چھوٹا ٹربو چارج انجن بھی ہے اور سپیڈومیٹر سے لے کر روشنیاں بھی ویسی ہی لگائی گئی ہیں۔

 کار کی سیٹوں پر کی گئی سلائی بھی ہوبہو بڑے ماڈل کی طرح ہے۔ اس قیمتی تحفے کے لیے ایک میٹر لمبا خاص ڈبہ بنایا گیا ہے جس میں ماڈل کو اہتمام کے ساتھ پیش کیا جاتا ہے۔کمپنی کا کہناتھا کہ کاروں کے شوقین افراد اگر چاہتے ہیں کہ ان کے پاس موجود رولس رائس کا ماڈل ہو تو وہ آرڈر پر بنوایا جاسکتے ہیں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer