آئی جی پنجاب کا تھانہ کلچر کی تبدیلی میں اہم اقدام

آئی جی پنجاب کا تھانہ کلچر کی تبدیلی میں اہم اقدام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( سٹی 42 ) مقدمات کی ضمنی کو کمپیوٹرائزڈ کرنے کا فیصلہ، اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔

آئی جی پنجاب کی جانب سے درج مقدمات کی ضمنیوں کو پولیس سٹیشن ریکارڈ مینجمنٹ کے ساتھ منسلک کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اسی حوالے سے آئی جی پنجاب عارف نواز نے اعلیٰ افسران پر مشتمل کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ کمیٹی ڈی آئی جی آئی ٹی ذوالفقار حمید کی سربراہی میں قائم کر دی گئی۔

کمیٹی میں ڈی آئی جی کرائم مانیٹرنگ، ڈی آئی جی لیگل، ڈی آئی جی انٹرنل اکاؤنٹ ایبلیٹی، اے آئی جی لیگل، ایس ایس پی انویسٹی گیشن لاہور اور پی آئی ٹی بی کے پروجیکٹ ڈائریکٹر شامل ہیں۔

کمیٹی کے ممبران کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ ریٹائرڈ آئی جیز اور فیلڈ افسران سے بھی مشاورت کی جائے۔ ضمنیوں کو 24 گھنٹے میں سسٹم اپ ڈیٹ کرنا لازمی ہوگا۔