ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

’’اپوزیشن جماعتیں جوش کے بجائے ہوش سے کام لیں‘‘

’’اپوزیشن جماعتیں جوش کے بجائے ہوش سے کام لیں‘‘
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( قذافی بٹ ) گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کی اپوزیشن پر تنقید، کہتے ہیں اپوزیشن کی اے پی سی اصل میں ''آل پارٹیز مال بچاؤ کانفرنس'' ہے۔

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے اپوزیشن کی اے پی سی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج حکومت اور عوام ایک پیج پر ہیں جو ہر سازش کو ناکام بنا دیں گے، حکومت احتساب فار آل کی پالیسی پر گامزن ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو کرپشن، ظلم اور ناانصافی جیسے جرائم سے پاک کریں گے۔

 چوہدری محمد سرور کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی بھارت کو مذاکرات کی پیشکش خطے میں امن کا پیغام ہے، بھارت کو بھی چاہیے وہ مذاکرات کی میز پر آجائے اور مسائل کو بات چیت کے ذریعے حل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو سیاسی اور معاشی استحکام کے ساتھ ساتھ اتحاد کی بھی بہت زیادہ ضرورت ہے، اپوزیشن جماعتوں کو چاہیے وہ جوش کی بجائے ہوش سے کام لیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اپوزیشن احتجاج کی دھمکیوں کی بجائے پارلیمنٹ کے اندر اور باہر ملک وقوم کے مفادات کو ترجیح دیں۔