بازاری برف کا استعمال زندگی کیلئے خطرہ

بازاری برف کا استعمال زندگی کیلئے خطرہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( عمران یونس ) شہر میں درجہ حرارت بڑھتے ہی برف کی مانگ میں بھی اضافہ ہوگیا، طلب اور رسد میں اضافے کے ساتھ ہی برف کی قیمت بھی بڑھ گئی، طبی ماہرین نے شہریوں کو بازاری برف کے استعمال سے اجتناب برتنے کی ہدایت کردی۔

بڑھتی گرمی کے باعث دیگر اشیاء کی طرح بازاری برف کی قیمت میں بھی اضافہ ہوگیا ہے، گندے کپڑوں اور بری حالت میں کام کرنے والے ملازمین کی جانب سے زنگ آلود بلاکس میں برف کی تیاری کا عمل جاری ہے۔ ملازمین کے مطابق حالیہ مہنگائی کے باعث ان کا کاروبار بھی متاثر ہوا ہے۔

خریداروں کا کہنا ہےکہ گرمی کے اس موسم میں برف اچھی ہے یا بری، خریدنا ان کی مجبوری ہے۔ دوسری جانب طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ گندے پانی سے تیار ہونے والی مضر صحت برف کے استعمال سے ٹائیفائیڈ، پیپاٹائٹس اے، بی، کولرا اور گیسٹرو جیسی بیماریاں لاحق ہوسکتی ہیں۔

برف خانوں سے تیار ہونے والی برف کمرشل اور گھریلوں استعمال میں بھی لائی جارہی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ہسپتالوں میں گیسٹرو کے مریضوں کی تعداد میں روز بہ روز اضافہ ہورہا ہے۔