ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کھابوں کے شوقین لاہوریوں کیلئے بڑی خوشخبری

کھابوں کے شوقین لاہوریوں کیلئے بڑی خوشخبری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقار گھمن) کھابوں کےشوقین افراد کیلئے خوشخبری، منفرد ذائقوں اور دیسی کھانوں کا مرکز "واظوان" ریسٹورنٹ  شہریوں کے لیے کھول دیا گیا، واظوان کی پری لانچنگ میں شہر کی نامور شخصیات نے شرکت کی ۔

اگرآپ اچھا کھانا کھانے کے شوقین ہیں تو اس حوالے سے ایک اچھی خبر یہ ہے کہ دیسی کھابوں کے اسٹیٹ آف دی آرٹ "واظوان" ریسٹورنٹ کا افتتاح کر دیا گیا ہے، جہاں ملک کے نامور شیف دیسی کھابے تیار کرینگے۔

واظوان کی پری لانچنگ تقریب میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی نامور شخصیات نے شرکت کی جو کہ کھانوں کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے۔

خواتین نے واظوان کے پرسکون اور دل رُبا ماحول کو خوب سراہا، کہتی ہیں کہ ایسی ہی کسی جگہ کی لاہور میں ضرورت تھی جہاں فیملیز آرام دہ ماحول میں کھابوں سے لطف اندوز ہوسکیں۔

گلبرگ ٹو میں واقع واظوان کا خوب صورت انٹیرئیر اور پرسکون ماحول میں دیسی کھابوں کی بھینی بھینی خوشبو شہریوں کے وہاں گزارے ہوئے وقت کو یادگار بنا دے گی۔

Sughra Afzal

Content Writer