کینٹ کچہری میں کروڑوں کا مال عدم توجہ کے باعث کباڑ خانے میں تبدیل

کینٹ کچہری میں کروڑوں کا مال عدم توجہ کے باعث کباڑ خانے میں تبدیل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: کینٹ کچہری میں کروڑوں کا مال مقدمہ انتظامیہ کی عدم توجہ کے باعث کباڑ خانے میں تبدیل، مال خانے میں موجود موٹر سائیکلیں کھلےآسمان تلے پڑے رہنے سے تباہ ہوگئیں۔

تفصیلات کے مطابق کینٹ کچہری میں زیرسماعت مقدمات کا مال مقدمہ عدالتوں میں پیش کرنے کے لیے مال خانے میں جمع کرایا جاتا ہے، اس کی باقاعدہ مال خانے میں حفاظت کی جاتی ہے لیکن کینٹ کچہری کا مال خانہ کباڑیے کی دکان کا نقشہ پیش کررہا ہے۔ یہاں پر کروڑوں روپے مالیت کی موٹرسائکیلیوں کولاوارث سمجھ کرپھینک دیا گیا، موٹر سائیکلیں بارش اوردھوپ کی وجہ سے خراب ہو گئی ہیں، وکلا میاں نسیم اوراسحاق ایڈووکیٹ کا کہنا ہے کہ مال مقدمہ انتظامیہ کی عدم توجہ کی وجہ سےضائع ہو رہا ہے۔

عدالت میں زیرسماعت مقدمات میں پیش کیے جانے والےمال مقدمے کی حفاظت کرنا انتظامیہ کی ذمہ داری ہے، ٹھوس عملی اقدامات کے ذریعے کروڑوں کے مال مقدمےکو ضائع ہونے سے بچایا جا سکتا ہے۔

Shazia Bashir

Content Writer