(سٹی 42) لاہور کا علاقہ فیکٹری ایریامیدان جنگ بن گیا، پتنگ بازی کے باعث دو گروپوں میں تصادم ہوگیا۔
فیکٹری ایریا کا علاقہ اس وقت میدان جنگ کا منظر پیش کرنے لگا جب پتنگ بازی کے تنازع پر دو گروپوں میں تصادم ہوگیا، جھگڑے کے دوران ڈنڈے سوٹوں کا بے دریغ استعمال کیا گیا، مردوں کیساتھ خواتین بھی لڑائی میں کود پڑیں۔