ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

40 سینئر سول جج ایک سال سے ترقی کے منتظر

 40 سینئر سول جج ایک سال سے ترقی کے منتظر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف) لاہور سمیت مختلف اضلاع کے 40 سینئر سول ججز کو ایک سال سے محکمانہ ترقی نہیں مل سکی، سینئر سول ججز ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈسیشن ججز کے عہدوں پر ترقی کے منتظر ہیں۔

ذرائع کے مطابق پروموشن کمیٹی کے انٹرویوز مکمل کرنے کے باوجود ترقی کی منظوری نہیں دی جاسکی، چیف جسٹس کی سربراہی میں انتظامی کمیٹی کی منظوری کے بعد ججز ترقی کے اہل ہونگے، ترقی کے منتظر سینئر سول ججز میں جمیل احمد کھوکھر، وقار منصور، مبین راجہ، سینئر سول جج محمد عمران شیخ، محمد اویس، سارہ نورین، محمد سجاد قاسم شامل ہیں.

سینئر سول جج عرفان صفدر، محمد عظیم اختر، شاہد حمید، عامر شریف ڈوگر، سینئر سول جج محمد ظفر اقبال، فرخ فرید، راشد نواز، محمد فرحان نبی، افضال حسین، زبیرغوری اور عثمان علی اعوان سمیت دیگر ججز بھی ترقی کے منتظر ہیں۔

Shazia Bashir

Content Writer