حسن علی : صدر آصف علی زرداری لاہور پہنچ گئے۔
اولڈ ائیر پورٹ پر گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان، چیف سیکرٹری زاہد زمان، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور، پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف اور شہزاد سعید چیمہ نے آصف علی زرداری کا استقبال کیا۔
آ صف علی زرداری کی آمد اولڈ ائیر پورٹ پر ہوئی،جہاں سے وہ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کے ساتھ گورنر ہاوس روانہ ہوگئے ۔ذرائع کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری گورنر ہاوس میں پارٹی رہنماؤں کے ساتھ ملاقاتیں کریں گے ۔