یوکرائن جنگ کےبعد پیوٹن جہاز کی بجائے بکتربند لگژری ٹرین استعمال کرتےہیں

President Putin uses his luxury Train since Ukraine War started
کیپشن: صدر پیوٹن کی خصوصی بکتربند لگژری ٹرین میں 22 بوگیاں ہیں جنہیں صدر  پیوٹن کیلئے ریسٹورنٹس، گیراج، سیلون، کھیلوں اور تفریحی کیبن کے طور پر استعمال کیاجاتا ہے۔فوٹو کریڈٹ: AFP via Getty Images
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن کی پرتعیش بکتر بند ٹرین کے اندر کی تصاویر لیک ہوگئیں۔

 یہ تصاویر روس کے صدارتی محل کریملن سےمتعلق افراد کے بارے میں تفصیلی رپورٹنگ کرنے والی ایک ویب سائٹ نے شائع کی ہیں،تحقیقاتی ویب سائٹ کے مطابق ٹرین میں ایک بیوٹی سیلون، میڈیکل روم اور  نفیس مشینوں والی جِم بھی ہے۔

  صدر پوٹین کے سفر کے لئے استعمال ہونےوالی اس ٹرین میں جدید میڈیکل آلات و مشینیوں کے ساتھ 37 لاکھ پاؤنڈ کا حمام بھی موجود ہے۔

صدر پیوٹن کی خصوصی بکتربند لگژری ٹرین میں 22 بوگیاں ہیں جنہیں صدر  پیوٹن کیلئے ریسٹورنٹس، گیراج، سیلون، کھیلوں اور تفریحی کیبن کے طور پر استعمال کیاجاتا ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ صدر پیوٹن 2021 سے ٹرین کو زیادہ استعمال  کر ہے ہیں کیونکہ اس ٹرین کو طیاروں کی طرح آسانی سےٹریک کر کے نشانہ نہیں بنایا جا سکتا،اس حوالے سے ایک برطانوی اخبار نے بھی اپنی ایک رپورٹ میں لکھا تھا کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن یوکرین جنگ کے دوران اس ٹرین کو زیادہ استعمال کرتے دکھائی دیے۔رپورٹس کے مطابق روسی صدر کی یہ ٹرین انتہائی مہنگی ہے اور اس میں کئی دیگر سہولیات بھی موجود ہیں۔