نگراں وزیراعلیٰ کے 500 سے زائد احکامات میں سے240 پر عملدرآمد ہو گیا

Chief Ministers' half directives could be complied so far, city42
کیپشن: File Photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: وزیر اعلیٰ پنجاب کے عوامی فلاح کے لیے کیے گئے فیصلوں پر ابتک کتنا عمل ہوا۔محکموں کو دی جانے والی ہدایات پر رپورٹ وزیر اعلیٰ پنجاب کو پیش کردی گئی ۔ 


نگران وزیر اعلیٰ پنجاب نے ابتک 171 اجلاسوں کی صدارت کی۔جن میں فالو آپ میٹنگز بھی شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے 500 سے زائد ڈائریکشن دیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کی 240 سے زائد ہدایات پر عمل کیا گیا ۔ 210 پر تاحال عمل مکمل نہ ہوا۔

نگران وزیر اعلیٰ پنجاب نے اب تک صحت عامہ کی بہتری پر سب سے 42 اجلاس کیے ۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے صحت ،تعلیم اور امن و امان پر 52 ایکشن لیے جن پر عملدرآمد کیا گیا ۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ نگراں وزیراعلیٰ نے زراعت پر 11، بلدیات کے متعلق 12، محکمہ داخلہ کے مسائل پر 9،مواصلات  کی سہولیات اور مسائل پر11 اور ہاؤسنگ پر 16 اجلاس کیے ۔

وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے تعلیم پر 13 ، ٹرانسپورٹ کی بہتری پر 3 جبکہ توانائی پر بھی 3 ہی اجلاس کیے ۔

علی رامے

سینئر تحقیقاتی رپورٹر

علی رامے سٹی نیوز نیٹ ورک سے وابستہ ایک سینئر تحقیقاتی رپورٹر ہیں۔ وہ 2013 سے اس گروپ سے وابستہ ہیں اور بنیادی طور پر پنجاب حکومت کے ماتحت محکموں میں تحقیقاتی کہانیوں کا احاطہ کرتے ہیں۔