ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہر کے مختلف  علاقوں میں بارش کا سلسلہ شروع

 شہر کے مختلف  علاقوں میں بارش کا سلسلہ شروع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: شہر لاہور میں سرمئی بادلوں کا راج, محکمہ موسمیات نے اگلے چوبیس گھنٹےکا  ہائی الرٹ جاری کر دیا۔  

تفصیلات کے مطابق شہر کے مختلف  علاقوں میں بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ گلشن اقبال ، یونیورسٹی روڈ ، ایف بی ایریا اور کورنگی  میں ہلکی اور تیزی بارش ہو رہی ہے۔ جبکہ عائشہ منزل ، شاہراہ پاکستان ، نارتھ ناظم آباد میں بھی ہلکی بارش کا سلسلہ شروع چکا ہے۔ بارش سے سبزہ بھی نکھر گیا ہے۔شہر کا موجودہ درجہ حرارت 25 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، زیادہ سے زیادہ 27 ڈگری سینٹی گریڈ اور کم سے کم 22 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ 

لاہور میں ہوا میں نمی کا تناسب 88 فیصد جبکہ شہر میں 27 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہے۔  محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں 50 فیصد بارش کے امکانات ہیں، بارشوں کا سلسلہ اگلے دو روز تک جاری رہنے کے امکانات ہیں۔ 

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ لاہور میں اچھی بارش متوقع جس سے اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے، لاہور اور گجرانوالہ کے لیے اگلے چوبیس گھنٹے کٹھن رہیں گے. ماہرین کہنا ہے کہ  بارش کی شدت میں اضافے کے باعث اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔

ماہرین کی جانب سے واسا حکام کو اقدامات میں تیزی بارے ہدایات جاری کر دی گئی۔ شہریوں کو غیر ضروری سفر سے اجتناب کی ہدایت تاکہ ناگہانی آفات سے بچا جا سکے۔