محسن نقوی کے بارش میں دورے, نکاسیِ آب کے آپریشنز کی خودنگرانی کی

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی رامے: نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے آج بارش میں لاہور شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔ محسن نقوی نے کلمہ چوک انڈر پاس، گارڈن ٹاؤن، گلبرگ، لبرٹی، جیل روڈ، مزنگ، قرطبہ چوک، شاہراہ فاطمہ جناح اور لارنس روڈ کا معائنہ کیا اور نکاسی آب کا جائزہ لیا۔

محسن نقوی نے شہر میں نکاسی آب کے کام پر اطمینان کا اظہار کیا۔ محسن نقوی نے کلمہ چوک انڈرپاس میں نکاسی آب کیلئے زیر تعمیر ڈرین کا معائنہ کیا اور جلد تکمیل کیلئے ہدایات دیں۔

محسن نقوی نے انڈرپاس میں نکاسی آب کے کام میں مصروف ورکرز سے ملاقات کی اور انہیں بروقت پانی نکالنے پر شاباش دی۔

محسن نقوی نے قذافی سٹیڈیم سے لبرٹی تک کی سڑک پر نکاسی آب کو جلد از جلد یقینی بنانے کا حکم دیا۔

نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے کہا کہ نکاسی آب کیلئے انتظامیہ اور واسا متحرک ہیں۔ متعلقہ ٹیم فیلڈ میں موجود ہے اور پوری طرح مستعد ہے۔سی سی پی او لاہور بھی ہمراہ تھے۔