وزیراعظم شہبازشریف نےجرمن زبان میں گفتگو کرکے غیرملکی مہمانوں کو  حیران کردیا

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  آج مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کرنے کی تقریب میں پاکستان کی جانب سے این ڈی ایم اے کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک اور سوئٹزرلینڈ کے وزیرخارجہ اگنازئیو کاسیس نے دستخط کیے۔

 تقریب میں وزیراعظم محمد شہباز شریف نے شرکت کی جبکہ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب اور وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمن بھی تقریب میں موجود تھیں۔ پاکستان میں سوئٹزرلینڈ کے سفارتخانہ اور اعلیٰ پاکستانی حکام نے بھی تقریب میں شرکت کی۔

 اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف تقریب میں موجود غیرملکی مہمانوں کے ساتھ جرمن زبان میں گفتگو کرکے سب شرکاِ مجلس کو حیران کردیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے غیرملکی مہمانوں سے فردا ًفرداً جرمن زبان میں خیریت دریافت کی اور اُنہیں علاقے کی تاریخ اور حکومت پاکستان کی طرف سے کیے جانے والے بہتری کے اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا۔

 غیرملکی مہمانوں نے وزیراعظم کیلئے خیرسگالی کے گرمجوش جذبات سےآگاہ کرتے ہوئے ان کی جرمن زبان پر دسترس کی بھی داد دی، وزیراعظم نے مہمانوں کو الوداع کرتے ہوئے جرمن زبان میں کلمات ادا کیے۔