کسٹمز مال خانہ سے کروڑوں روپےکی منشیات چوری ,دو افسرغائب ہوگئے

Karachi drugs ceased by the Customs stolen, City42
کیپشن: File Photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: کراچی میں کسٹمز مال خانہ سے منشیات کی چوری اور 2افسران کے لا پتہ ہون جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق عید کی چھٹیوں میں کراچی کسٹمز کے مال خانہ سے کروڑوں روپے مالیت کی منشیات کی چوری کا انکشاف ہوا ہے، عید کی چھٹیوں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ملزمان مال خانے سے کئی کلو منشیات چرا لے جانے میں کامیاب ہو گئے ، چوری کی واردات اے ایس او ہیڈ آفس کراچی پورٹ کیماڑی کے مال خانے سے ہوئی،مال خانہ میں کسٹمز کی اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن کی کارروائیوں میں پکڑی گئی منشیات رکھی تھیں۔

کسٹمز ذرائع کے مطابق چوری منشیات میں آئس، ہیروئین،  کوکین اور چرس شامل ہے،کسٹمز اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن کے 2اعلی افسر پر اسرار طور پر لاپتہ ہوگئے،لاپتہ افسران اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن کے سپریٹنڈنٹ طارق محمود اور یاور عباس ہیں،اے ایس او کے دونوں  افسران سے گزشتہ روز سہ پہر 3بجے سے رابطہ نہیں ہورہا،افسران کال ریسیو نہیں کر رہے، لاپتہ دونوں افسران کسی تحقیقاتی ادارے کی تحویل میں ہو سکتے ہیں ، لاپتہ افسران کے اہلخانہ نے پولیس سے رابطہ کرلیا۔