سانحہ 9مئی ،مفرورشرپسند کتناہی چھپ لیں، ان تک پہنچیں گے:وزیراعلیٰ پنجاب

CM Punjab says the absconders of the MAY 9 attacks will be arrested at every cost, City42
کیپشن: File Photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی رامے: وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس کا انعقاد ہوا جس میں سانحہ 9مئی میں ملوث شرپسندوں کیخلاف کارروائیوں پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ وزیراعلیٰ نے 171شرپسندوں کی شناخت نہ ہونے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے شناخت کا عمل جلد از جلد مکمل کرنے کا حکم دیدیا،اجلاس میں ضمانت پر رہا ہونیوالوں کی ضمانتیں منسوخ کرانے کیلئے اپیلیں دائر کرنیکا فیصلہ کیا گیا۔

 وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نےاجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مفرورمرکزی شرپسندوں کو جلد قانون کی گرفت میں لایا جائے،شرپسندوں کیخلاف کیسز کوپیشہ ورانہ طریقے سے آگے بڑھایا جائے،مفرور شرپسندوں کاتعاقب جاری رکھاجائے،پراسیکیوشن کے عمل کو مزید موثر بنایا جائے،مفرورشرپسند جتنا مرضی چھپ لیں، ان تک پہنچیں گے،9مئی کوفوجی تنصیبات پر حملہ کر کے ملک کی اساس پر حملہ کیاگیا۔

 محسن نقوی کا کہنا تھا کہ حملے، جلاؤ گھیراؤ،لوٹ مار ،توڑ پھوڑ منصوبہ بندی کے تحت کی گئی،شرپسندوں نے جو گھناؤنا کھیل کھیلا وہ ناقابل معافی جرم ہے،سیاست کی آڑ میں دہشت گردی کی گئی،دہشت گردی کے کیسز کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔

 اجلاس میں چیف سیکرٹری،ایڈووکیٹ جنرل پنجاب، آئی جی پنجاب،ایڈیشنل چیف سیکرٹری، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، سی سی پی او ،سیکرٹری پراسیکیوشن، ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ نے شرکت کی اس کے علاوہ ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی، کمشنر ، ڈپٹی کمشنر ،متعلقہ حکام بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔

 دوسری جانب  وزیراعلیٰ سے انٹرنیشنل ٹیکسٹائل برانڈ پریمارک کے وفد  نے ملاقات کی جس میں ٹیکسٹائل ایکسپورٹ بڑھانے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

صوبائی وزیرصنعت ایس ایم تنویر،چیف سیکرٹری،چیئرمین پی اینڈ ڈی نے وفد کو بریفنگ دی،معروف صنعتکار گوہر اعجازنے کاٹن کی پیداوار میں اضافے کیلئے اقدامات سے آگاہ کیا۔

 وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا کہ پنجاب میں انڈسٹری کو مناسب نرخ پر بجلی کی فراہمی کیلئے پلاننگ کی جارہی ہے،تمام ادارے صنعت و تجارت کے فروغ کیلئے ایک پیج پر ہیں،ایکسپورٹ بڑھانے کیلئے انڈسٹری کو تمام تر سہولتیں مہیا کریں گے،پریمارک کے وفد کا پنجاب آمد پر خیرمقدم کرتے ہیں،