علی رامے: دریاؤں میں سیلاب کا خطرہ، ریلیف کمشنر پنجاب پی ڈی ایم اے کے صوبائی کنٹرول روم پہنچ گئے۔ریلیف کمشنر پنجاب نےممکنہ سیلابی صورتحال کی مانیٹرنگ کا جائزہ لینے کے لیے صوبائی کنٹرول روم کا دورہ کیا۔ڈی جی پی ڈی ایم اے نے بارشوں اور ممکنہ سیلاب کے بارے میں بریفنگ دی۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ کل تک پنجاب کے مختلف شہروں میں مزید بارشیں ہوں گی۔ فی الوقت دریاؤں میں پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق ہے۔پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ بھارت کی جانب سے پانی چھوڑے جانے کی صورت میں دریائے راوی اور چناب سے منسلک ندی نالوں میں سیلاب آ سکتا ہے۔ کیچمنںٹ ایریاز میں زیادہ میں زیادہ بارش کے باعث سیلابی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے۔
دریائے چناب میں6 لاکھ کیوسک پانی آنے کی صورت میں گوجرانوالہ ڈویژن کے 62 موضع جات زیر آب آ سکتے ہیں۔ڈی جی پی ڈی ایم اےکا کہنا ہے کہ صوبائی کنٹرول روم سے تمام تر صورتحال کی موثر مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔پنجاب بھر کی انتظامیہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت چوکس رہے۔