ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عمرہ پر جانے کے خواہشمند پاکستانیوں کیلئے زبردست خبر

عمرہ پر جانے کے خواہشمند پاکستانیوں کیلئے زبردست خبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مانیٹرنگ ڈیسک: پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے)نے عمرہ زائرین کیلئے کرایوں میں ہزاروں روپے کمی کا اعلان کر دیا ۔ 

 تفصیلات کے مطابق قومی ایئر لائن کی جانب سے عمرہ زائرین کے کرایوں میں 11 ہزار روپے کمی کر دی گئی ہے جبکہ فیصلے کا اطلاق10 اگست تک رہے گا، کرائے کی ادائیگی امریکی ڈالر کے مساوی پاکستانی روپے میں ہوگی۔

پی آئی اے کا فیصل آباد سے مدینہ، جدہ کا کرایہ 1 لاکھ 12 ہزار سے کم ہو کر 1 لاکھ 800 ہوگیا ہے، قومی ائیر لائن نے مدینہ اور جدہ کے دو طرفہ کرایوں میں کمی کی ہے۔پی آئی اے حکام کی جانب سے کراچی، لاہور، اسلام آباد، سیالکوٹ اور پشاور سے مدینہ اور جدہ کیلئے پروازوں کے کرایوں میں کمی کی گئی ہے۔