براعظم افریقہ کے 2 ٹکڑے ہونے کی وارننگ جاری

 براعظم افریقہ کے 2 ٹکڑے ہونے کی وارننگ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مانیٹرنگ ڈیسک: سائنسدانوں نے براعظم افریقہ کے 2 ٹکڑے ہونے کی وارننگ جاری کر دی۔

میل آن لائن کے مطابق سائنسدانوں نے کہا ہے کہ براعظم افریقہ میں لگ بھگ 2کروڑ 20لاکھ سال قبل 2ہزار میل لمبی ایک دراڑ پڑی تھی جو اب ہر سال 1 انچ بڑھتی جا رہی ہے اورکچھ دہائیوں میں براعظم افریقہ ٹوٹ کر 2حصوں میں تقسیم ہو جائے گا۔

سائنسدانوں کے مطابق یہ دراڑ براعظم کے جنوب مشرقی حصے میں پڑی ہے جہاں خشکی کے اندر ایک نیا سمندر نمودار ہو رہا ہے۔یہ دراڑ افریقی ملک ایتھوپیا کے ساحل سے شروع ہوتی ہے اور صومالیہ، کینیا اور تنزانیہ سے ہوتی ہوئی موزمبیک کے ساحل تک جاتی ہے۔

سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ یہ دراڑ اگرچہ 2کروڑ 20لاکھ سال قبل پڑی تھی تاہم گزشتہ چند دہائیوں سے اس نے پھیلنا شروع کر دیا ہے۔

اس سے قبل کروڑوں سال تک یہ جوں کی توں رہی ہے اور اب یہ ہر سال1 انچ بڑھتی جا رہی ہے۔تاہم سائنسدانوں نے بتایا ہے کہ براعظم کو 2ٹکڑوں میں تقسیم ہونے میں مزید کم از کم 50لاکھ سال کا عرصہ لگے گا۔ تب صومالیہ، آدھا ایتھوپیا، کینیا، موزمبیک اور تنزانیہ مل کر ایک نیا براعظم بن جائیں گے۔