72 جانوروں میں لمپی سکن کی بیماری کی نشاندہی

lumpy Skin
کیپشن: lumpy Skin
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی رامے) لاہور کی مویشی منڈیوں سے 72 جانوروں میں لمپی سکن بیماری کی نشاندہی کی گئی، لمپی سکن بیماری کے متعلق تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے گئے.

لاہور کی مویشی منڈیوں میں لمپی سکن سے متاثرہ جانوروں کی تعداد 30سے 72 ہوچکی ہے۔محکمہ لائیوسٹاک حکام کے مطابق شہر میں قائم 2 قرنطینہ مراکز میں اب تک لمپی سکن سے متاثرہ 72 جانوروں کو داخل کیا گیا، لاہور سمیت پنجاب کے متاثرہ اضلاع میں اب تک ویکسین کی 1.662 ملین خوراکیں لگائی جاچکی ہیں، ویٹرنری کیمپس اور چیک پوسٹوں پر 6لاکھ42ہزار195 جانوروں کو چیچڑ مار سپرے کیا جاچکا ہے۔

محکمہ لائیو سٹاک حکام کے مطابق لاہور میں لمپی سکن سے متاثرہ جانوروں میں سے 63 صحتیاب ہو چکے ہیں جبکہ قرنطینہ سنٹرز میں 9 جانور زیر علاج ہیں۔