(مانیٹرنگ ڈیسک) خوشاب میں پی ٹی آئی کے ضلعی نائب صدر چودھری انعام الحق نے اپنے ساتھیوں سمیت جماعت اسلامی میں شمولیت اختیار کرلی۔
امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے لوگوں کو تحریک کا حصہ بننے پر مبارک باد دی اور اس عہد کا اعادہ کیا کہ ہم مل کر اسلامی پاکستان کے لیے جدوجہد جاری رکھیں گے۔
امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے خوشاب میں شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر حکومت نے سود کے خلاف اپیل کا فیصلہ واپس نہ لیا، تو یہ اللہ کے خلاف جنگ ہے، پھر اس حکومت کے خلاف جنگ ہمارے اوپر واجب ہے۔
بعدازاں انھوں نے دریا خان میں حلقہ پی پی 90کے امیدوار نوید احسن نیاز کی ضمنی انتخابی مہم کے سلسلے میں عوامی جلسہ سے بھی خطاب کیا۔ قائم مقام امیر جماعت اسلامی صوبہ پنجا ب شمالی اقبال خان اور امیر ضلع بھکر ڈاکٹر نثار احمدبھی اس موقع پر موجود تھے۔