ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محکمہ موسمیات کی گرج چمک کیساتھ بارش کی پیشگوئی

Met office predicts rain
کیپشن: Met office predicts rain
سورس: City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک) محکمہ موسمیات نے باغوں کے شہر لاہور اور  شہر  قائد میں آج بادل برسنے کی پیشگوئی کردی۔ 

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کےمطابق کراچی میں آج کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش کا امکان ہے،  شہر قائد میں دوپہر سے بارش کا سلسلہ شروع ہوسکتا ہے جس دوران کہیں معتدل اور کہیں تیز بارش ہوگی جبکہ لاہور میں شام کےاوقات میں بادل برسنے کا امکان ہے۔ 

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں مون سون ہوائیں آئندہ 24 گھنٹوں میں داخل ہوں گی جبکہ اس دوران ہواؤں کی شدت میں کمی کا بھی امکان ہے.

موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ  9 اور 10 جولائی کے دوران کشمیر، گلیات، پنجاب اور خیبر پختونخوا میں موسلادھار بارش کا امکان ہے جبکہ پشاور، فیصل آباد، لاہور سمیت راولپنڈی اوراسلام آباد کے نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خطرہ ہے۔

دوسری جانب موسمیاتی تجزیہ کار کا کہنا ہےکہ ٹھٹھہ،بدین اور کراچی کے ساحلی علاقوں میں بارش کی شدت زیادہ ہوسکتی ہے جبکہ عید کے روز ہلکی سے معتدل بارش کا امکان ہے۔