سٹی42: گزشتہ مالی سال کے دوران 308 ارب روپے کے ترقیاتی بجٹ میں سے 300 ارب سے زائد کو خرچ کیا گیا ,وزیر اعلیٰ پنجاب وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کاٹویٹر پیغام میں کہناتھا کہ رواں مالی سال کے 560 ارب کے ترقیاتی بجٹ کو مستعدی سے خرچ کرنے کی حکمت عملی وضع کر رہے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹ کیا گیا جس میں کہنا تھا کہ گزشتہ مالی سال کے دوران مختص کردہ ترقیاتی بجٹ کا 97فیصد خر چ کرنا بڑی کامیابی تھی ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نےسماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپراپنےبیان میں کہاکہ گزشتہ مالی سال میں308ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ مختص تھاجس میں سے300ارب روپے سے زائد بجٹ خرچ کیا گیا ۔وزیر اعلیٰ پنجاب نےکہا کہ رواں مالی سال کیلئےمختص560 ارب روپےکےترقیاتی بجٹ کوسو فیصد خرچ کرنے کیلئے حکمت عملی وضع کر رہے ہیں تاکہ وسائل کو استعمال کرکے ترقیاتی منصوبوں کو بروقت مکمل کیا جائے۔
گزشتہ مالی سال میں 308 ارب روپے کے ترقیاتی بجٹ میں سے 300.8 ارب مالیت کے (یعنی 97 فیصد) ترقیاتی فنڈز utilise کیے گئے۔
— Usman Buzdar (@UsmanAKBuzdar) July 8, 2021
یہ ہماری ٹیم کی ایک اور بڑی کامیابی ہے!!
اس سال بھی 560 ارب کے تاریخی ترقیاتی بجٹ کی بروقت utilisation کو یقینی بنانے کے لیے ابھی سے لائحہ عمل طےکر لیا گیا ہے۔