سٹی 42: پاکستان کرکٹ بورڈ نےسٹی کرکٹ ایسوسی ایشنز کے کوچز کو کنٹریکٹ لیٹر بھجوادیئے ،تمام کوچز کو ایک سال کا معاہدہ آفر کیا گیاہے ۔
تفصیلات کےمطابق پاکستان کرکٹ بورڈنےسینٹرل پنجاب،خیبرپختونخواہ اور سندھ کے 55 کوچز کو معاہدوں کی دستاویزات بھجوادیں ،ذرائع کے مطابق کوچز کے قومی اور بین الاقوامی تجربے کےمطابق ان تنخواہ کا پیکیج آفر کیا گیا ہے۔ دو ٹیسٹ کرکٹرز کو ڈیڑھ لاکھ روپےاور دو کو سوالاکھ روپے ماہانہ ،ایک ٹیسٹ کرکٹر کو ایک لاکھ روپے جبکہ دیگر کوچز کو 55 سے 85 ہزار روپے تک تنخواہ کی آفرکی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق کوچزکو سینئر سٹی ، انڈر 19 اور انڈر 16 ٹیموں کی بھی کوچنگ کرنا ہوگی، تمام کوچز کو ایک سال کا کنٹریکٹ آفر کیا گیا ہے جبکہ کوچزکو آفر کیے گئے کنٹریکٹ کےمطابق کوچز کےمیڈیاانٹرویوز ،آرٹیکل لکھنےاورسوشل میڈیاپربیان جاری کرنےکی پابندی ہوگی۔
کوچز میڈیا انٹرویوز دینے یا میڈیا ٹاک کرنے اور دیگر امور کے لئے میڈیا ڈیپارٹمنٹ کی بجائے چیف آپریٹنگ آفیسر سے اجازت لینے کے پابند ہوں گے،،، واضح رہے کہ قومی اور صوبائی کوچز میڈیا سے گفتگو یا انٹرویوز کے لیے بورڈ کے میڈیا ڈیپارٹمنٹ سے اجازت لیتے ہیں ،،معاہدے کی مدت کے دوران کوئی کوچ کسی دوسری جگہ سے مالی فوائد حاصل نہیں کرسکے گاجبکہ کسی ادارے میں ملازمت کرنے والے کوچز کواپنے ادارے کا این اوسی بورڈکو فراہم کرنا ہوگا،،، ذرائع کے مطابق کوچز کو اپنے قانونی اور دیگر معاملات سے بورڈ کو آگاہ کرنا ہوگا۔