قیصر کھوکھر: چیف سیکرٹری پنجاب جواد رفیق ملک نے تاخیر سے دفتر آنے والے افسران و ملازمین کا نوٹس لے لیا، افسران و ملازمین کیلئے دفتر بروقت آنے کی ہدایت جاری کردی۔
سول سیکرٹریٹ کے بہت سے دفاتر میں سیکرٹریز اور ماتحت عملے نے دفتر دیر سے آنا معمول بنا لیا تھا، جس پر انتظامی امور متاثر ہو رہے تھے جبکہ افسران کی عدم موجودگی کے باعث سائلین کو بھی مشکلات کاسامنا تھا۔ چیف سیکرٹری نے افسران و ملازمین کے دفتر دیر سے آنے کا نوٹس لیتے ہوئے تمام سٹاف کو بروقت دفتر آنے اور وقت سے پہلے دفتر چھوڑ کرجانے سے روک دیا ہے۔
چیف سیکرٹری آفس کی جانب سےجاری ہونیوالے مراسلے میں تمام افسران و ملازمین کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ دفتری اوقات کار کی پابندی کریں۔ دفتردیر سے آنے اور جلدی جانے والوں کیخلاف سختی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔