نااہل بھارتی سی ای او ۔گوگل کیخلاف امریکا میں درجنوں مقدمات

نااہل بھارتی سی ای او ۔گوگل کیخلاف امریکا میں درجنوں مقدمات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : بھارتی سی ای او کی نااہلی نے گوگل کا بھٹہ بٹھا دیا ۔ سرچ انجن کے خلاف واشنگٹن ڈی سی سمیت امریکا کی 36 ریاستوں میں درجنوں مقدمات دائرکردیئے گئے۔

گوگل کمپنی پرپلے سٹور کے ذریعے ایپ ڈویلپرزسے ناجائز فائدہ اٹھانے اور اینٹی ٹرسٹ قوانین کی خلاف ورزی کا الزام ہے۔رپورٹ کے مطابق گوگل کو پہلی دفعہ اس کے بھارتی نژاد سی ای اوسندر پچاءی کی نااہلی کے باعث بحران کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ گوگل اس وقت سب سے زیادہ کمائی اپنے ایپ اسٹور سے کررہا ہے اور کچھ کئے بغیر یا کوئی سروس دیئے بغیر ایپ کے ذریعے ڈیجیٹل اشیا کی خرید وفروخت پر تیس فیصد کمائی کررہا ہے ۔اس وقت محض موبائل فونز ایپ کے استعمال کنندگان سے صرف چھ ماہ میں گوگل نے 65 ارب ڈالر کمائے۔ سول کیسز میں دعوی کیا گیا ہے کہ گوگل مختلف حربوں کے ذریعے  ایپ تیار کرنے والے ڈویلپرز کو مجبور کردیتا ہے کہ وہ اپنی ایپ صرف پلے اسٹور کے ذریعے ہی صارفین تک پہنچائیں۔ 144 صفحات پر مشتمل دعوی امریکی فیڈرل کورٹ میں 16 سے زائد ریاستوں کے درجنوں اٹارنی جنرلز کی جانب سے دائرکیا گیا ۔ ان ریاستوں میں دارالحکومت واشنگٹن کی ڈسٹرکٹ کولمبیا  سے لے کر کیلے فورنیا کی شمالی ڈسٹرکٹ بھی شامل ہے۔ دعوے میں کہا گیا ہے کہ الفابیٹ انکارپوریٹڈکی  گوگل نے شرمین ایکٹ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اپنی اجارہ داری قائم کرنی چاہی ۔ گوگل نے  اینڈ رائڈ فونز کے ذریعے پلے اسٹور کو ایک اوپن سورس رکھنے کے وعدے کی خلاف ورزی کی ہے