ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وکلا کیلئے بڑی خوشخبری، نوکریاں آگئیں

وکلا کیلئے نوکریاں ہی نوکریاں
کیپشن: وکلا کیلئے نوکری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

در نایاب: ایل ڈی اے نے قانونی معاملات کو نمٹانے کیلئے نئی قانونی ٹیم ہائر کرنے کا فیصلہ کرلیا، لیگل ایڈوائزر  کی دس اسامیوں کیلئے وکلا سے درخواستیں طلب کرلیں۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی میں سینیئر لیگل ایڈوائزر سپریم کورٹ کے ایک اسامی کیلئے پانچ سال کا تجربہ رکھا گیا ہے۔ سینئر لیگل ایڈوائزر ہائیکورٹ کیلئے دس سال کی پریکٹیس لازمی رکھی گئی ہے۔ اسسٹنٹ لیگل ایڈوائزرز سول کورٹ کی آٹھ آسامیوں کیلئے بھی درخواستیں طلب کرلی گئیں ہیں۔ اسسٹنٹ لیگل ایڈوائزرز کیلئے ہائیکورٹ میں دس سال کی پریکٹیس کا تجربہ لازمی ہے۔

خواہشمند وکلا 31 جولائی تک درخواستیں دے سکتے ہیں۔ لیگل ایڈوائزرز کو کنٹریک ابتدائی طور پر ایک سال جبکہ پانچ سال کی توسیع کا حامل ہوگا۔