ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عید الاضحیٰ پر لاک ڈاؤن سے متعلق اسد عمر کا بڑا بیان سامنے آگیا

عید الاضحیٰ پر لاک ڈاؤن سے متعلق اسد عمر کا بڑا بیان سامنے آگیا
کیپشن: Asad Umer
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:وفاقی وزیر اسد عمر  نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ کورونا کے بڑھتے کیسز کی وجہ سے  سے عید پر اسمارٹ لاک ڈاؤن کی طرف جا سکتے ہیں۔

وفاقی وزیر ترقی و منصوبہ بندی اور این سی او سی کت سربراہ اسد عمر  کا نیشنل یوتھ کونسل کے ممبرز کی تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ چوتھی لہر کا جولائی میں کہا تھا، اسلام آباد ہی نہیں ،ملک میں کورونا کیسز بڑھ رہے ہیں ، ملک میں بڑھتے کیسز پر آج وزیراعظم کو بریفنگ دینے جا رہے ہیں ۔ہم نہیں چاہتے عید پر پابندیاں لگائیں ،عید کا مزا خراب ہو ، ملک گیر لاک ڈاؤن کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ، مکمل لاک ڈاؤن کی طرف بالکل نہیں جائیں گے بلکہ سمارٹ لاک ڈاؤن کی طرف جائیں گے۔

اس عمر نے مزید کہا کہ کل این سی او سی نے آزاد کشمیر الیکشن کمیشن کو خط لکھا،  خط کے ساتھ کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزیوں کی تصاویر لگائیں ہیں، الیکشن کمیشن کو لکھا ہے کہ وہ کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے ، آزاد کشمیر الیکشن کمیشن کو خط میرے کہنے پر لکھا گیا ہے ہم نے آزاد کشمیر میں دو ماہ الیکشن ملتوی کرانے کی سفارش کی تھی ، چاہتے تھے دو ماہ میں لوگوں کو زیادہ ویکسین لگ جائے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer