سرکاری افسر نے خزانے سے اڑھائی لاکھ کے دانت لگوا لئے

سرکاری افسر نے دانت لگوا لئے
کیپشن: دانت لگوانا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

در نایاب: خزانے کی حفاظت پر معمور ڈ یپوٹیشن افسر ڈائریکٹر فنانس کا انوکھا حساب کتاب، میڈیکل پالیسی کی دھجیاں بکھیرتے ہوئے ایل ڈی اے خزانے سے اڑھائی لاکھ کے دانت لگوا لئے۔ ایڈیشنل ڈی جی ہیڈ کوارٹر کی سربراہی میں میڈیکل کمیٹی اعتراض کرنے کی بجائے آلہ کار بن گئی۔

ایڈیشنل ڈی جی ہیڈکوارٹر کی سربراہی میں میڈیکل کمیٹی اعتراض کرنے کی بجائے آلہ کار بن گئی ہے۔میڈیکل پالیسی میں دانتوں کے علاج کی اجازت موجود نہیں ہ۔ ایل ڈی اے کے ڈائریکٹر فنانس محمد اختر نے پرائیویٹ دندان ساز سے کراون لگوائے۔ ایل ڈی اے کی میڈیکل پالیسی کے برخلاف اڑھائی لاکھ کا بل کمیٹی میں کلیم کردیا۔

ذرائع کے مطابق ایل ڈی اے کے میڈیکل آفیسر نے اعتراض اٹھایا تو دباؤ ڈالا گیا۔ ایل ڈی اے کے میڈیکل آفیسر کی منفی رائے کو نظر انداز کرکے ڈیپوٹیشن میڈیکل پالیسی کو حوالہ دیا گیا۔ ایل ڈی اے کی اپنی پالیسی ہونے کے باعث ڈیپوٹیشن پالیسی کا اطلاق بلاجواز ہے۔ ڈائریکٹر فنانس نے ایس این ایس مہنگے ڈینٹسٹ سے علاج کراکر اخراجات واپسی کے لئے کمیٹی سے اجازت بھی لے لی گئی۔ کمیٹی نے شدید دباو میں اجازت دے کر آئندہ مثال نہ بنانے کا بھی لکھ دیا گیا ہے۔

واضح رہے ایل ڈی اے کے کسی بھی ملازم کو پینل یا پینل کے علاوہ ہسپتالوں سے دانتوں کو ان پلانٹ کراکر کلیم کرنے کی اجازت نہیں ہے۔ ایل ڈی اے حکام کے مطابق ملازمین کو پالیسی میں صرف فلنگ اور دانت نکلوانے کی اجازت ہے۔