امراض قلب سے دور رہنا ہے تو ان باتوں پر لازمی عمل کریں

دل کے امراض سے کیسے بچیں
کیپشن: دل کے امراض سے کیسے بچیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )  انسان کا غذائی انتخاب دل کی صحت پر اثرات مرتب کرتا ہے، صحت مند طرز زندگی اور غذا کے استعمال سے آپ  دل کے امراض کو خود سے دور رکھ سکتے ہیں۔غذا کا درست وقت جسم کے میٹابولزم کو ریگولیٹ کرتا ہے جبکہ کینسر اور دل کی شریانوں کے امراض کا خطرہ کم رکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق امراض قلب کی عمومی وجوہات موٹاپا، کولیسٹرول کی زیادتی، مرغن غذائوں کا بے حد استعمال، بلند فشارِ خون، ذیابیطس، بسیار خوری، سگریٹ اور منشیات کا استعمال، بے جا فکر مندی اور غیر متحرک طرزِ زندگی ہیں۔

دنیا بھر میں امراض قلب اموات کی چند بڑی وجوہات میں سے ایک ہیں۔دل کے امراض سے بچنے کے لیے متوازن، اچھی اور تازہ غذا استعمال کریں، تازہ پھلوں اور سبزیوں کا استعمال بکثرت کریں، نمک کا استعمال کم رکھیں اور بڑی عمر کے لوگ فشار خون چیک کرواتے رہیں، اگر معالج نے ذیابیطس یا فشارِ خون کی دوا تجویز کی ہے تو ضرور استعمال کریں۔ سگریٹ نوشی اور منشیات سے مکمل پرہیز کریں اور متحرک طرز زندگی اپنائیں۔ 

ایک طبی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے  کہ مغربی طرز کی غذائیں بشمول ریفائن اجناس (سفید ڈبل روٹی، میدے سے بنی اشیا اور بیکری کا سامان وغیرہ)، پنیر اور پراسیس گوشت امراض قلب کا خطرہ بڑھانے کا باعث بن سکتے ہیں۔اس کے مقابلے میں دوپہر کے کھانے میں پھل اور رات کے کھانے میں سبزیاں اور دودھ سے بنی مصنوعات کا استعمال امراض قلب سے بچانے میں کردار ادا کرتے ہیں۔

محققین نے مزید بتایا کہ ناشتے کے بعد پھل کھانا، دوپہر کے کھانے میں میں پھل اور رات کو سبزیاں اور دودھ سے بنی مصنوعات کا استعمال دل کی صحت کے لیے بہترین ہے۔اسی طرح دوپہر میں کھانے میں پھلوں کو ترجیح دینا دل اور دل کی شریانوں سے جڑے امراض سے موت کا خطرہ 34 فیصد تک کم کرتا ہے۔ تحقیق کے مطابق رات کو سبزیوں پر مبنی کھانا امراض قلب سے موت کا خطرہ 23 فیصد اور کسی بھی وجہ سے موت کا خطرہ 31 فیصد تک کم کرتا ہے۔

 اگر 24 گھنٹے کی مصروفیت میں صرف 1 گھنٹہ اپنے لیے مختص کیا جائے اور ہلکی پھلکی ورزش کرلی جائے تو دوران خون بہتر ہوتا ہے جس سے بلڈ پریشر اور امراض قلب کا خطرہ کم ہوتا ہے۔