چینی ویکسین لگوانے والے افراد کی مشکلات میں اضافہ

چینی ویکسین لگوانے والے افراد کی مشکلات میں اضافہ
کیپشن: Corona Vaccine
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے چین کی ویکسین لگوالینے والے پاکستانیوں کو سعودیہ عرب، امریکہ اور انگلینڈ سمیت دیگر ممالک  کے سفر پرپابندی کا سامنا ہے۔
چینی ویکسین لگوانے والے اکثر شہریوں پر بیرون ممالک کے دروازے بند ہونے لگے ہیں۔ایسے شہری جو چائنیز وکسین لگوا چکے وہ سعودیہ، امریکہ اور برطانیہ سمیت دیگر کچھ ممالک کا سفر نہیں کرسکتے۔
ممبران کورونا ایکسپرٹ ایڈوائزری گروپ(سیاگ) کے مطابق کچھ  ممالک میں چائنیز ویکسین کے بعد شہریوں کو فائزر کی بوسٹر ڈوز لگائی گئی تاہم پاکستان میں ایسی کوئی پالیسی زیر غور نہیں ہے۔
ممبرکورونا ایکسپرٹ ایڈوائزی گروپ کے ممبرڈاکٹر جاوید حیات خان نے نجی چینل کو بتایا کہ پاکستان میں ابھی ایسی کوئی پالیسی زیر غور نہیں کیونکہ ہمارے ہاں ابھی بہت سے لوگوں کو ویکسین لگنا باقی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ڈبلیو ایچ او اس معاملہ کو دیکھ رہا ہے اور تمام ممالک کو کہہ رہا ہے کہ تمام مصدقہ ویکسین قبول کریں۔ممبران سیاگ کے مطابق ڈبلیو ایچ او اس معاملہ کو دیکھ رہا ہے اور جلد ہی تمام ممالک اپنی ویکسین کے حوالے سے پالیسی میں تبدیلی لائیں گے۔
پاکستان سے بیرون ملک جانے کے خواہاں شہریوں کو اب موڈرنا ویکسین لگائی جا رہی ہے جس کی دوسری ڈوز کے لیے کم از کم 28 دن کا وقفہ لازم قرار دیا گیا ہے۔ 

Malik Sultan Awan

Content Writer