ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سیشن کورٹ :جوڈیشل کمپلکس گیٹ  سے تین ملزمان بھاری اسلحہ سمیت گرفتار  

برآمد کیا گیا اسلحہ
کیپشن: برآمد کیا گیا اسلحہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جمالدین جمالی)سیشن کورٹ سکیورٹی ٹیم نے جوڈیشل کمپلکس گیٹ پر کارروائی کر تے ہوئے  اسلحہ کی بھاری کھیپ برآمدکر کے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق سیشن کورٹ سکیورٹی انچارج انسپکٹر مبشر اعوان کا کہنا تھا ملزمان اپنے قتل کیس کے مخالفین پر فائرنگ کا منصوبہ بنا کر آئے تھے ملزمان ارشد علی ، محمد الطاف اور محمد اویس کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا ہے۔
ملزمان کے قبضے سے دو جدید پسٹل , ایک کلاشنکوف, تین میگزین اور باون گولیاں برآمد ہوئیں، تینوں ملزمان کو گرفتار کر کے تھانہ اسلام پورہ منتقل کر دیا گیا۔ سیکورٹی انچارج کا کہنا تھا کہ سیشن عدالت کے گیٹ کے باہر اور اطراف میں متعدد سائلین قتل ہو چکے ہیں ملزمان کو عدالتوں میں اسلحہ لانے کی اجازت نہیں دیں گے۔ سی سی پی او اور ڈی آٸی جی کے احکامات پرعملدرآمد کروا رہے ہیں ،وکلا ,ججز اور ساٸلین کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنائیں گے۔