ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محکمہ موسمیات نے موسم سے متعلق اہم پیشگوئی کر دی  

شہر میں صبح سویرے ہلکی بارش
کیپشن: شہر میں صبح سویرے ہلکی بارش
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فاران یامین) شہر میں صبح سویرے ہونے والی ہلکی بارش سے گرمی کی شدت میں کمی واقع ہوگئی تھی تاہم اب ایک بار پھر سورج نے آنکھیں دکھانا شروع کر دی ہے جس سے گرمی بڑھنے لگی ہے۔ 
 محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں میں ٹھنڈی ہوا چلنے سے گرمی کی شدت میں کمی کے امکانات ہیں۔محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں میں شہر کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بوندا باندی کی پیش گوئی بھی کردی۔

موسم کا حال بتانے والے محکمے  بتایا ہے کہ شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت اکتالیس ڈگری سنٹی گریڈ، کم سے کم انتیس ڈگری سنٹی گریڈ رہے گا،شہر میں دس کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چلے گی، ہوا میں نمی کا تناسب 61 فیصد رہے گا۔مینار پاکستان،راوی روڈ،کریم پارک اور ٹاؤن شپ کے مختلف علاقوں میں ہلکی اور تیز بارش سے گرمی کی شدت میں کمی واقع ہوگئی۔

 دوسری جانب لاہور کے ائیرکوالٹی انڈیکس میں کمی ہوئی ہے، شہر کا مجموعی ائیر کوالٹی انڈیکس 80 ریکارڈ جبکہ لاہور آلودہ شہروں کی فہرست میں چھٹے نمبر پر ہے۔ ائیر کوالٹی انڈیکس میں کمی پر شہر کی آب وہوا خوشگوار ہے۔مراتب علی روڈ گلبرگ میں سب سے زیادہ ائیر کوالٹی انڈیکس 186 ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ایف سی کالج 162, ماڈل ٹاؤن 152، کوٹ لکھپت 146, عسکری ٹین 102, فیز 8 ڈیفنس 94 جبکہ قذافی سٹیڈیم گلبرگ میں 69 ائیر کوالٹی انڈیکس ریکارڈ کیا گیا ہے۔ محکمہ ماحولیات کیجانب سے شہریوں کو گھروں سے نکلتے وقت ماسک اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔