پی آئی اے نےمتحدہ عرب امارات کا فضائی آپریشن بحال کردیا

پی آئی اے نےمتحدہ عرب امارات کا فضائی آپریشن بحال کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعید احمد سعید) پی آئی اے نے متحدہ عرب امارات کا آپریشن بحال کردیا، پی آئی اے نے 9 جولائی سے متحدہ عرب امارات کا فضائی آپریشن بحال کرنے کا اعلان کیا ہے۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق پی ائی اے پہلے متحدہ عرب امارات میں پھنسے پاکستانیوں کو واپس لانے کیلئے یک طرفہ پروازیں چلا رہا تھا، اب مسافر پی آئی اے کے ذریعہ پاکستان سے بھی دبئی، شارجہ، ابوظہبی اور العین کےلئے سفر کرسکیں گے، تمام مسافروں کو پرواز کی روانگی کے 48 گھنٹوں کے اندر کرونا ٹیسٹ کروانا لازم ہوگا اور منفی رپورٹ بورڈنگ کے وقت پیش کرنا ہوگی۔ متحدہ عرب امارات پہنچنے سے پہلے ہیلتھ ڈیکلریشن فارم بھی پر کرنا لازم ہوگا،ترجمان کا کہنا تھا کہ ٹکٹوں کی فروخت کا آغاز ہوگیا ہے جو پی آئی اے کے دفاتر کے علاوہ ویب سائٹ اور ایجنٹس سے بھی حاصل کئے جاسکتے ہیں۔

Malik Sultan Awan

Content Writer