ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سات نئےعلاقوں میں لاک ڈاؤن کا فیصلہ ایک دن کیلئے موخر

سات نئےعلاقوں میں لاک ڈاؤن کا فیصلہ ایک دن کیلئے موخر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان علیم) ضلعی انتظامیہ لاہور نے شہر کے سات نئےعلاقوں میں لاک ڈائون کا فیصلہ ایک دن کے لئے موخرکردیا،اب سمارٹ لاک ڈائون کل بروز جمعرات رات بارہ بجے شروع ہوگا۔

ضلعی انتظامیہ نے سمارٹ سیمپلنگ کے نتائج سامنے آنے پرشہر کے مزید سات علاقوں کو آج رات بند کرنے کا فیصلہ کیا تھا تاہم شہریوں کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے لاک ڈائون کو ایک دن کیلئے موخر دیا گیا ہے، جن علاقوں میں لاک ڈائون کا فیصلہ کیا گیا ان میں ٹاؤن شپ اے ٹو بلاک، ڈی ایچ اے ،ای ایم ای ،واپڈا ٹاؤن،جوہر ٹاؤن سی بلاک ،چونگی امرسدھو مین بازار اورملحقہ آبادی،پنجاب گورنمنٹ سکیم اور گرین سٹی شامل ہیں۔
ضلعی انتظامیہ کی جانب کی سمارٹ سیمپلنگ کے نتائج آنے پران علاقوں کو ایک ہفتہ کیلئے مکمل بند کردیا جائیگا،ڈپٹی کمشنر دانش افضال کے مطابق ان علاقوں میں مجموعی طور پر877 کرونا مریض رپورٹ ہوئے جس پرسمارٹ لاک ڈائون کا فیصلہ کیا گیا۔

قبل ازیں ضلعی انتظامیہ نے گزشتہ تین ہفتوں میں کی جانے والی سمارٹ سیمپلنگ کے نتائج سامنے آنے پر شہر کے مزید سات علاقوں میں لاک ڈاؤن لگانے کا فیصلہ کیا تھا، ان علاقوں میں ٹاؤن شپ اے ٹو بلاک، ڈی ایچ اے مکمل، ای ایم ای مکمل، واپڈا ٹاؤن مکمل، جو ہر ٹاؤن سی بلاک، چونگی امرسدھو مین بازار اور ملحقہ آبادی، پنجاب گورنمنٹ سکیم اور گرین سٹی شامل ہیں۔

ڈپٹی کمشنردانش افضال کا کہنا تھا کہ ان تمام علاقوں کو آج رات بارہ بجے سیل کر دیا جائے گا، اسسٹنٹ کمشنرز اور پولیس کی ڈیوٹیاں لگا دی گئی ہیں، سمارٹ سیمپلنگ کے دوران ان سات علاقوں میں مجموعی طورپر877 کیسز رپورٹ ہوئے، لاک ڈاؤن کیے جانے والے تمام علاقوں میں اشیاء ضروریہ کی دکانوں، فارمیسی اور کلینکس کے علاوہ دیگر کاروبار مکمل بند رہیں گے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer