ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میر شکیل الرحمان کی درخواست ضمانت مسترد

میر شکیل الرحمان کی درخواست ضمانت مسترد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف) لاہور ہائیکورٹ نے جنگ اور جیو کے مالک میر شکیل الرحمان کی درخواست ضمانت مسترد کردی،عدالت نے وکلا کے دلائل مکمل ہونے پر ضمانت کی درخواست پر فیصلہ سنایا۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سردار نعیم کی سربراہی میں دورکنی بینچ نے میر شکیل الرحمان کی نیب مقدمے میں درخواست ضمانت پر سماعت کی ۔ درخواستگزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ میر شکیل کے خلاف 34سال پرانے مقدمے میں انکوئری شروع کی گئی ہے۔ درخواستگزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ میر شکیل نے نیب سے تفتیش میں مکمل تعاون کیا اور تمام ریکارڈ بھی فراہم کیا۔ نیب کی جانب سے کی گئی گرفتاری بدنیتی پر مبنی ہے لہذا عدالت میر شکیل کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے ۔

دوسری طرف نیب کے پراسیکیوٹر فیصل بخاری نے میر شکیل کی درخواست ضمانت کی مخالفت کی اور موقف اختیار کیا کہ ملزم کی گرفتاری کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے گئے اور ٹھوس شواہد کی بنا پر گرفتاری عمل میں لائی گئی۔عدالت نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر جنگ اور جیو کے مالک میر شکیل کی ضمانت کی درخواست مسترد کردی۔

Malik Sultan Awan

Content Writer