ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وفاقی حکومت نے ریلوے کو بڑا ٹاسک دے دیا

وفاقی حکومت نے ریلوے کو بڑا ٹاسک دے دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعید احمد سعید) وفاقی حکومت نے رواں مالی سال 2020.21 کیلئے ریلوے کو 60 ارب 15 کروڑ روپے آمدنی کا ہدف دے دیا، آمدنی ہدف میں مسافر آمدنی کیلئے 31 ارب 50 کروڑ جبکہ فریٹ سیکٹر کیلئے22 ارب روپے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے رواں مالی سال2020.21 کیلئے ریلوے کو 60 ارب 15 کروڑ روپے آمدنی کا ہدف دے دیا۔ ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے ریلوے مسافر آمدنی کیلئے 31 ارب 50 کروڑ کا ہدف مقرر کیا ہے، متفرق کوچز سے آمدنی کا ہدف 1ارب 50 کروڑحبکہ فریٹ سیکٹر کیلئے22 ارب روپے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، ملٹری ٹریفک کیلئے 70 کروڑ جبکہ سنڈری کیلئے4 ارب روپے آمدنی کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، ریلوے کے شعبہ لینڈ کو 1 ارب روپے آمدنی کا ہدف دیا گیا ہے اور کمرشل ڈیپارٹمنٹ کو 1 ارب 50 کروڑجبکہ سکریپ کی فروخت سے 1 ارب روپے آمدنی کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ وفاقی حکومت کی جانب سے مقررہ آمدنی اہداف کے حصول کیلئے وزارت ریلوے نے ڈویژنل دفاتر کو ہدایات جاری کر دی ہیں۔

Malik Sultan Awan

Content Writer