(فہد علی) کاہنہ کے علاقے میں سوشل میڈیا پر ہونے والے اختلاف سے فائرنگ کے نتیجہ میں زخمی ہونے والا ایک اور شہری ہسپتال میں دم توڑ گیا۔ جاں بحق ہونے والوں کی تعداد تین ہو گئی ۔
پولیس کے مطابق کاہنہ کے علاقے دو گروپوں میں فائرنگ کے دوران رانا کاشف گولی لگنے سے زخمی ہو گیا تھا۔رانا کاشف کو طبی امداد کیلئےہسپتال منتقل کیا گیا تھا، جہاں وہ جانبر نہ ہو سکا ۔ فائرنگ کی وجہ سے یعقوب اور شہزاد نامی شہری پہلے ہی جاں بحق ہوئے ہیں۔پولیس کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ پر کمنٹس کرنے کی وجہ اختلاف شروع ہوا اور دونوں گروپوں میں فائرنگ ہوئی ۔ جس کی وجہ سے تین لوگ جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ملزمان کے خلاف مقدمہ درج ہےجو عبوری ضمانت پر ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ کاہنہ کے علاقے میں سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ پر کومنٹس کرنے پر دونوں گروپوں میں اختلاف شروع ہوا تو ملزمان اسلحہ اٹھا کر سڑک پر آگئے، ملک ریاست گروپ کی فائرنگ سے سابق ناظم کاہنہ رمضان مستانہ گروپ کے چار افراد شدید زخمی ہوئے جن میں سے دو افراد یعقوب اور شہزاد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے تھے جبکہ ملزمان موقع سے فرار ہو گئے۔
جاں بحق ہونے والوں میں سابق ناظم کا بھانجا اور دوست شامل ہیں، پولیس نے زخمیوں کو علاج کیلئے جنرل ہسپتال جبکہ لاشیں پوسٹ مارٹم کیلئے جناح ہسپتال کے مردہ خانے منتقل کر دی ہیں،زخمیوں میں سے ایک کی حالت تشویشناک تھی جو کہ وہ بھی آج دم توڑ گیا۔