ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پولیس ٹریننگ کالجز اور سکولز میں کورسز دوبارہ شروع کرنے کیلئے تجاویز طلب

پولیس ٹریننگ کالجز اور سکولز میں کورسز دوبارہ شروع کرنے کیلئے تجاویز طلب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 (علی ساہی) پولیس ٹریننگ کالجز اور سکولز میں کورسز دوبارہ شروع کرنے کے لیے تجاویز طلب کر لی گئی ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ اہم کورسز، ٹرینرز کی تعداد، ہاسٹلز میں کو رونا ایس او پیز کے حوالے سے تجاویز بھی طلب کر لی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق کورونا ایس او پیز کے تحت ٹریننگ کورسز شروع کرانے کا مراسلہ جاری کر دیا گیا۔ مراسلے کی کاپی پنجاب بھر کے ٹریننگ کالجز، سکولز کے سربراہان کو ارسال کی گئی۔ اے آئی جی مانیٹرنگ رانا طاہر طاہر رحمن کی جانب سے مراسلہ جاری کیا گیا۔ مراسلہ کے متن کے مطابق متعلقہ ٹریننگ کالج یا سکول سربراہان حفاظتی اقدامات بارے آگاہ کرنے سے متعلق یقین دہانی کرانے کا کہا گیا۔ تمام پلان اور حکمت عملی احتیاطی تدابیر کے ساتھ طے کی جائے۔ تمام تجاویز جلد از جلد مکمل کر کے 13 جولائی تک سی پی او بھجوائی جائیں۔

واضح ہے کہ کورونا وائرس کے باعث مارچ میں تمام کورسز پر پابندی عائد کر دی گئی تھی۔ یہ بھی یاد رہے کہ پولیس کی مرتب کردہ چھ ماہ کی رپورٹ میں پولیس مقابلے گزشتہ سال کی نسبت رواں سال ڈبل ہونے انکشاف سامنے آیا ہے۔ صوبے بھر میں رواں سال کے چھ ماہ میں 114 پولیس مقابلے کیے گئے جبکہ سال دو ہزار انیس میں یکم جنوری سے جون تک 56 پولیس مقابلے ہوئے اور رواں سال کے 58 پولیس مقابلے زیادہ ریکارڈ ہوئے۔

مقابلوں میں فیصل آباد ریجن پہلے نمبر پر رہا جہاں چھ ماہ میں 45 پولیس مقابلے کیے گے۔ لاہور ریجن میں 12، شیخوپورہ 7، گوجرانوالہ 12، راولپنڈٰی میں 13 پولیس مقابلے ہوئے۔ اسی طرح سرگودھا ریجن میں 8، ملتان 7، ساہیوال 8، ڈی جی خان اور بہاولپور ایک ایک پولیس مقابلہ ہوا۔

رواں سال چھ ماہ میں پولیس کی حراست میں 5 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ ناقص حکمت عملی کی وجہ سے 25 ملزمان پولیس حراست سے فرار ہوگئے۔

Shazia Bashir

Content Writer