جنید ریاض: شہر میں گردآلود ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان، مطلع آبر آلود رہنے سے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق شہر میں گرد آلود ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان، مطلع آبر آلود رہنے سے درجہ حرارت میں کمی ہوگی، آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے جبکہ صبح کے وقت کم سے کم درجہ حرارت28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
اسی طرح صبح کے وقت ہوا میں نمی کا تناسب 70 فیصد ریکارڈ کیا گیا جبکہ شام کے وقت ہوا میں نمی کا تناسب 62 فیصد رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کے روز شہر میں مطلع آبر آلود رہنے کے ساتھ بارش کا بھی امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شمال مغربی ہوائیں نمی اور ٹھنڈک کے ساتھ پنجاب کا رخ کریں گی اور بارش برسائیں گی، دو روز بارش نسبتاً زیادہ ہوگی جس سے موسم بدلے گا، مون سون بارشوں کا سلسلہ وقفے وقفے سے ستمبر تک جاری رہے گا، اگست میں زیادہ ست زیادہ بارشوں کا امکان ہے جس سے لاہور اور پنجاب کے ندی نالوں میں طغیانی آئے گی، رواں سیزن میں مون سون بارشیں گزشتہ سال کی نسبت زیادہ ہوں گی۔
واضح رہے کہ محکمہ موسمیات کی جانب سے مون سون الرٹ جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق اس سال مون سون بارشیں زیادہ ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے جبکہ شہر کے متعدد علاقوں میں واسا کی جانب سے نالوں کی صفائی کا کام شروع نہ کروایا جا سکا اور صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹیز کے ڈی جیز نے رواں سال 10 فیصد زائد بارشوں کی پیش گوئی کردی جبکہ اربن فلڈنگ کا خدشہ بھی ظاہر کردیا، چیئرمین این ڈی ایم اے نے قبل از وقت سروے مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔