نیا پاکستان ہاؤسنگ پراجیکٹ، گھروں کی تعمیر کہاں؟ فیصلہ ہوگیا

نیا پاکستان ہاؤسنگ پراجیکٹ، گھروں کی تعمیر کہاں؟ فیصلہ ہوگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( عمران یونس ) نیا پاکستان ہاؤسنگ پراجیکٹ، ایل ڈی اے سٹی، برکی، کماہاں، وحدت اور رائیونڈ روڈ کی 10 ہزار کنال اراضی کی فزیبلٹی سٹڈی شروع، وحدت روڈ فلیٹس کی 2 ہزار کنال اراضی بھی منصوبے میں شامل، تمام پرانے فلیٹس مسمار ہونگے۔

نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبہ لاہور میں گھروں کی تعمیر کے حوالے سے اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ شہر میں 5 مقامات پر 10 ہزار کنال اراضی کی نشاندہی کر لی گئی۔ اراضی کی نشاندہی ایل ڈی اے سٹی، برکی روڈ، کماہاں روڈ، وحدت روڈ اور رائیونڈ روڈ پر کی گئی ہے۔ پانچوں مقامات کی فزیبلٹی رپورٹ کی تیاری شروع کر دی گئی ہے۔ وحدت روڈ فلیٹس کی 2 ہزار کنال اراضی بھی منصوبے میں شامل ہے۔

پلان کے مطابق وحدت روڈ پر قائم تمام فلیٹس مسمارہونگے۔ 16 سو کنال پر نیا پاکستان ہاؤسنگ اور باقی 400 کنال پر موجودہ فلیٹس مکینوں کو رہائش دی جائے گی۔ فارم کے اجراء کیلئے بینک آف پنجاب سے بھی معاہدہ طے پاگیا ہے۔ لاہور میں گھروں کیلئے اگست کےاختتام پر فارم کا اجراء کیا جائے گا۔

منصوبہ کے تحت لاہور میں تین، پانچ مرلہ اور اپارٹمنٹ بلڈنگ تعمیر کیے جائیں گے۔ اپارٹمنٹ بلڈنگ میں بھی تین اور 5 مرلہ کے یونٹس تعمیر کیئے جائیں گے۔ منصوبے کے تحت گھروں کی تعمیر پنجاب حکومت کی فنڈنگ سے کی جائے گی۔