ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہباز شریف کی پیشی سےمتعلق اہم خبر

شہباز شریف کی پیشی سےمتعلق اہم خبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(یاور ذوالفقار)کسی بھی اعلیٰ سیاسی شخصیت کی پیشی پرسکیورٹی کےسخت انتظامات معمول بن گئے، صدرمسلم لیگ ن کی پیشی کےموقع پر احتساب عدالت جانےوالےراستوں کوکنٹینرز اورخاردار تاریں لگا کر بند کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابقشہباز شریف،حمزہ شہباز کی پیشی یا پھر کسی بھی اعلیٰ سیاسی لیڈر کےریفرنس کی سماعت،ضلعی انتظامیہ کی جانب سےاحتساب عدالت جانےوالےراستوں کوکنٹیبرز،خاردار تاریں اور بیرئیرلگا بند کردیا جاتا ہے،ایسے مواقع پر ایم اے او کالج سےسیکرٹریٹ تک کونوگو ایریا بنا دیا جاتا ہے۔

قائد حزب اختلاف میاں شہبازشریف آشیانہ اقبال سکینڈل میں احتساب عدالت پیش ہوئےتوکمرہ عدالت میں احد چیمہ کےساتھ ہی بیٹھے رہے، احد چیمہ نے شہباز شریف سے کہا کہ آپ کےساتھ زیادتی ہوئی اور آپ نے پنجاب کےلئے بہترین انداز میں کام کیا،  فواد حسن فواد بھی موجود تھے، الجد پرویز ایڈوکیٹ کی جانب سےکہاگیا کہ میاں شہبازشریف کو کمر کی تکلیف ہے، جس کے بعدعدالت نے انہیں جانے کی اجازت دے دی جبکہ میاں شہبازشریف کمرہ عدالت میں تقریباً ڈیڑھ گھنٹہ سے زائد موجود رہے۔

شہباز شریف کی آشیانہ سکینڈل میں پیشی سےقبل پولیس کی بھاری نفری احتساب عدالت کےباہر اوراندر تعینات کی گئی،سائلین کواندر جانےکی اجازت نہ دی گئی جس کےباعث انہیں مشکلات کا سامنا رہاجبکہ لیگی کارکنان کو بھی پولیس نےاحتساب عدالت جانےسےروک دیا۔

راستےبند ہونےسےشہری منزل مقصود تک پہنچنے کے لیے راستہ تلاش کرتے رہےجبکہ طالب علم بھی مشکلات سے دوچار رہے، طلبہ کا کہنا تھا کہ کچھ سمجھ نہیں آ رہا کہ کدھر جانا ہے،سیا سی شخصیات کی پیشیاں شہریوں کی مشکلات میں اضافے کا باعث بن رہی ہیں،راستے بند ہونے کی وجہ سے شہری اپنی گاڑیاں اور موٹر بائیکس دور پارک کر کے پیدل سفر کرتے رہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer