ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محسن سپیڈ؛ پنجاب میں کھاد کی بلیک مارکیٹنگ کرنے والے 59 افراد گرفتار، 123 پر مقدمے

 محسن سپیڈ؛ پنجاب میں کھاد کی بلیک مارکیٹنگ کرنے والے 59 افراد گرفتار، 123 پر مقدمے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: پنجاب کے نگراں وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے صوبہ بھر میں یوریا کھاد  ذخیرہ کر کے بلیک مارکیٹنگ کرنے میں ملوث بڑی مچھلیوں پر کریک ڈاؤن کروا دیا۔

محکمہ زراعت توسیعی نے 4 جنوری سے 6جنوری 2024ء تک یوریا کھاد کی بلیک مارکیٹنگ میں ملوث عناصر کے خلاف کاروائیوں کے دوران ذخیرہ اندوزی مین ملوث  260 کھاد ڈیلروں کے خلاف ایکشن کیا۔ محکمہ نے دو دن میں ذخیرہ کی گئی 2656 بوری کھاد ضبط کی اور ذخیرہ اندوزوں کو 30 لاکھ روپے سے زیادہ جرمانے کئے۔ ذخیرہ اندوزی اور بلیک مارکیٹنگ میں ملوث پائے گئے کھاد ڈیلروں اور دیگر کے خلاف  123 ایف آئی آر درج کی گئیں جبکہ گرفتار ہونے والے ذخیرہ اندوزوں کی تعداد 59 ہے۔

سیکرٹری زراعت پنجاب نادر چٹھہ کا کہنا ہے کہ نگراں وزیراعلیٰ کی قیادت میںشعبہ زراعت (توسیع)  کسانوں کے معاشی استحصال میں ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچانے کے لئے جاری کاروائیوں میں مزید تیزی لا رہا ہے۔

 
   *